اقتدار کی پُرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے، میتھیو ملر

اقتدار کی پُرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے، میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ اقتدار کی پُرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے اور یہ ہماری قوم کی سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

دوران بریفنگ ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں لوگ یہ مانتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ، عمران خان کو جیل سے باہر نکالیں گے؟۔ جس پر میتھیو ملر نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح انتخابی نتائج سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: سابق صدر عارف علوی نے ڈونلڈٹرمپ کو خط لکھ دیا

ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے جو مالی امداد مختص کی ہے، وہ سال کے اختتام تک فراہم کرنا چاہتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ ہم تنازعے کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچھ دنوں کے اندر اقدامات کر سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *