بھارتی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار، بھارتی میڈیا

بھارتی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز کسی نیوٹرل وینیو جیسے دبئی میں کھیلنے کو تیا رہے۔ بی سی سی آئی نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا کر پاکستان آنے سے انکار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے : آسٹریلیا کو پاکستان نے 9وکٹوں سے شکست دیدی

اس حوالے سے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہ آنے سے متعلق ابھی تک باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا۔ بھارتی میڈیا دو ماہ سے پاکستان نہ آنے کی خبریں چلا رہا ہے۔ اگر کوئی ایسی چیز آتی ہے تو اپنی حکومت سے بات کروں گا۔ حکومت جو فیصلہ کرے گی مجھے بھی اس پر عمل کرنا پڑے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔ کوئی بھی ملک ہو کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ ہم نے ہر بار اچھا رویہ اپنایا، اب کسی اچھے کی توقع نہ رکھیں۔ بھارت نہیں آتا تو لکھ کر دے۔ میں آج بھی چاہتا ہوں کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ تک لاہور، کراچی، راولپنڈی کے گرائونڈز میں کھیلے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *