ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اوورسیز پاکسانیوں نے فنڈریزنگ میں متحرک کردار ادا کیا،فواد چوہدری کا دعویٰ

ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اوورسیز پاکسانیوں نے فنڈریزنگ میں متحرک کردار ادا کیا،فواد چوہدری کا دعویٰ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اوور سیز پاکستانیوں نے فنڈنگ اور فنڈ ریزنگ کے حوالے سے بہت متحرک کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوٰی کیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اوور سیز پاکستانیوں نے فنڈنگ اور فنڈ ریزنگ کے حوالے سے بہت متحرک کردار ادا کیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹرمپ فیملی سے 80 کی دہائی سے ذاتی تعلق ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کو انتخابی مہم میں فنڈنگ کرنے والے لوگوں میں اوور سیز پاکستانی سرِ فہرست ہیں۔ نو منتخب امریکی صدر کے پاکستان میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے پوچھے جانیوالے سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ ماہ قبل امریکی کانگریس اس امر کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ پاکستان میں الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح سے رانا ثنا اللہ اور خواجہ آصف ممکنہ امریکی مداخلت کے حوالے بیانات دے رہے ہیں انکی کوئی حقیقت نہیں۔ اگر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے پاکستان کو کال آتی ہے تو یہ کبھی بھی نہیں کھڑے رہ سکتے۔

فواد چوہدرئ نے کہا کہ پاکستان کے مالی مفاد اس وقت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کیساتھ اس قدر گہرے ہیں کہ پاکستان کسی صورت امریکہ کی عمران خان کے حوالے سے کال کو اگنور نہیں کر سکتا اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ مداخلت کے حوالے سے پاکستان کو فوری مطالبہ ماننا پڑے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *