این ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :سوات میں سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے کئی شہروں میں بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے، سندھ کے متعدد علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے کئی حصوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث سیلاب کا خطرہ موجود ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران احتیاط برتیں اور دریائوں ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں ۔

