پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 5G انٹرنیٹ سروس اپریل 2025 تک متعارف کروا دی جائے گی۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے ذریعے نئی کمپنیوں کو بھی اس شعبے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مارکیٹ کو وسعت دی جا سکے۔
چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ سب میرین کیبل کی بحالی کا کام جاری ہے، جو توقع ہے کہ 27 اگست تک مکمل ہو جائے گا، اور اپ گریڈیشن کے بعد مزید کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوگا، جس سے صارفین کو بہتر سروس فراہم کی جا سکے گی۔