بھارت کے پاکستان نہ آنے پر چیمپیئنز ٹرافی کس ماڈل پر ہو گی؟

بھارت کے پاکستان نہ آنے پر چیمپیئنز ٹرافی کس ماڈل پر ہو گی؟

فروری 2025 میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے خبر چلائی تھی کہ بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گی اور بھارت اپنے میچ دبئی میں میں کروانے کا خواہش مند ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ میرے پاس بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا اور نہ ہی ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات ہوئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہ آنے بارے آگاہ کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کو ٹیم پاکستان نہ بھیجیں۔

ویب سائٹ کے مطابق اگر ٹیم پاکستان نہ آئی تو پھر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کھیلے جانے کے امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *