کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر ریڈالرٹ

کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر ریڈالرٹ

آئی جی ریلوے پولیس راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور تنصیبات پر سیکورٹی ریڈالرٹ کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑے اور اہم ریلوے سٹیشنوں پر ریلوے پولیس کا بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ تعینات کردیا گیا ہے،بی ڈی ایس تمام مسافروں ٹرینوں کی روانگی سے قبل سرچنگ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی بھی تلاشی لی جائے گی، تمام اسٹیشنوں پر واک تھروگیٹس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ریلوے پولیس کو کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیشنوں پر غیر متعلقہ گھومنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں کے داخلی وخارجی راستوں پر ریلوے پولیس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ آنیوالے تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ دوران سفر مسافروں ٹرینوں کی سیکیورٹی کو مذید بہتر بنایا جارہا ہے،ریلوے پولیس کی لیڈیز اہلکاروں کو بھی ریلوے اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں،ٹرینوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسافر سیکیورٹی کے حوالے سے ریلوے پولیس سے تعاون کریں اور اطراف پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک سامان یا فرد کی اطلاع ریلوے پولیس کو دیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *