محکمہ موسمیات کی چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے زیادہ ترعلاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ چند میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں دُھند بعض علاقوں میں شدید دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی اتوار سے پیر تک بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ منگلا، راولپنڈی، چکوال، جہلم، شیخوپورہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں صبح/ رات کے اوقات میں دُھند جبکہ چند مقامات پر شدید دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی اور گردونواح میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مہمند، باجوڑ میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ زیریں اضلاع میں سموگ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح/رات کے اوقات میں دُھند پڑنے کی توقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ ترعلا قے سموگ / دُھند کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم بگروٹ میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی01اوراسکردو میں02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *