چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا

چیمپئنز ٹرافی2025کے شیڈول پر ڈیڈلاک برقرار ہونے کی وجہ سے آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کر دیا۔

کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا، جس کے باعث آئی سی سی نے اس ایونٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 11نومبر کو لاہور میں شیڈول تھا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے میچز کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا جس کی وجہ سےایونٹ کا حتمی شیڈول طے نہیں کیا جاسکا۔ آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرنے کا پلان کیا تھا مگر بھارت کے پاکستان آنے کی تصدیق نہ کرنے کی وجہ سے معاملہ مزید لٹک گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو بھارت اچھے کی امید نہ رکھے، محسن نقوی

آئی سی سی کے ایک آفیشل نے اس صورتحال پر کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی اور اس حوالے سے میزبان اور حصہ لینے والی ٹیموں کے بورڈز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ایونٹ دراصل ٹرافی ٹور کی فلیگ آف اور ٹورنامنٹ برانڈنگ لانچ کی تقریب تھی، جس پر ابھی کام جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے ری شیڈول کیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ لاہور میں اس وقت آؤٹ ڈور سرگرمیاں ممکن نہیں ہیں، جس کی وجہ سے ایونٹ کی تاریخ کی تصدیق اور اعلان نہیں کیا جا سکا۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا اور اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جب تک تحریری طور پر کچھ نہیں آتا، فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں پاکستان کو ایونٹ کے انعقاد سے متعلق اپنا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *