2نامعلوم مسلح افراد نے تاجر کو قتل کر ڈالا

2نامعلوم مسلح افراد نے تاجر کو قتل کر ڈالا

فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں مبینہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ جہاں دو نامعلوم مسلح افراد نے تاجر کو قتل کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی غلہ منڈی کے تاجر کو2 نامعلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ تاجر شیخ حنیف نماز ادا کرنے کے بعد اپنے بیٹے حسنین کے ساتھ گھر واپس جا رہا تھا کہ گھر سے پہلے 2 نامعلوم افراد نے اس کے سر پر فائر مارا۔

یہ بھی پڑھیں:3 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان نے ویزے جاری کر دئیے

جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا، پولیس نے ایس پی لائلپور ٹا ؤن کی سربراہی میں دونوں ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *