محکمہ موسمیات نے سموگ کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے سموگ کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز سوموار سلام آبادمیں صبح کے وقت سموگ چھائی رہے گی تاہم شام کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بیشتر شہروں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدیددُ ھند پڑ ے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور کا عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ،مردان،مہمند، خیبر، کرم،پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ، بنوں سمیت دیگر شہروں میں صبح کے اوقات میں سموگ ، دھند پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

editor

Related Articles