حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں : حافظ نعیم الرحمٰن

حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں : حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الر حمٰن نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری کئے گئے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے کو جھوٹ قرار د دیا اور سوال اُٹھایا کہ اگر ایسا ہے تو پھر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکا، حکومت بلوچستان کا  تین روزہ سوگ کا اعلان

انہوں نے سردیوں کے حوالے سے حکومت کے بجلی پیکج پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کے مطابق شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ کے سواکچھ نہیں۔

موجودہ حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47کی بنیاد پر کھڑی ہے، اگر مہنگائی کم ہے تو صنعتوں میں بہتری، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا مزیدکہنا تھا کہ آئی پی پیز کو کیوں ہزاروں ارب روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں د ئیے جا رہے ہیں ؟

یہ بھی پڑھیں:3 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان نے ویزے جاری کر دئیے

اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی، غریبوں اور تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا ہے، ملک میں 77 سالوں سے کوالٹی ایجوکیشن دستیاب نہیں ہے۔ ان کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت 14ہزار سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی ہے مگر ہم اس فیصلے پر مزاحمت کر یں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *