سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا،فی تولہ بڑی کمی ہوگی

سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا،فی تولہ بڑی کمی ہوگی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے تجارتی ہفتے کے پہلے روز پیر کو ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,900 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 5,01,162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4,201 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت  4,29,665 روپے ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں:ایرانی سپیکر باقر قالیباف کا مذاکات سے متعلق چونکا دینے والا بیان آگیا، نئی بحث چھیڑ گئی

ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا جب فی تولہ سونا 4,500 روپے بڑھ کر 5,06,062 روپے تک پہنچ گیا تھا  تاہم آج مارکیٹ میں سونے کی کمی کا رجحان برقرار رہا

آج دن کے آغاز سے ہی عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کمی کے بعد 4,788 ڈالر (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 145 روپے سستی ہو کر 8,417 روپے پر آ گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *