4 سے 12 گھنٹے بجلی بند رہے گی، صارفین تیار رہیں، شیڈول جاری

4 سے 12 گھنٹے بجلی بند رہے گی، صارفین تیار رہیں، شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی کے ترسیلی نظام کی ضروری مرمت اپ گریڈیشن اور سالانہ مینٹیننس کے باعث 2 جولائی 2026 (جمعرات) کو اسلام آباد، راولپنڈی اٹک جہلم اور چکوال کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

آئیسکو کے مطابق بجلی کی فراہمی مختلف گرڈ اسٹیشنوں اور فیڈرز پر مرحلہ وار معطل رہے گی تاکہ مرمت اور بہتری کے کام محفوظ طریقے سے مکمل کیے جا سکیں۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کرتے ہوئے غیر ضروری سفری اور کاروباری منصوبہ بندی میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ مختلف ہوگا۔ کم سے کم بندش 4 گھنٹے رہے گی، جبکہ زیادہ سے زیادہ بندش 12 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ بعض علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک، کچھ مقامات پر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک، جبکہ چند فیڈرز پر صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، کون سی گاڑی کتنے لاکھ سستی ہوئی؟ اہم تفصیلات آگئیں

آئیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ مرمت کے کام کے دوران تعاون کریں، کیونکہ یہ اقدامات بجلی کے نظام کو مزید مستحکم اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اگر مقررہ وقت سے پہلے کام مکمل ہو گیا تو متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی

editor

Related Articles