آسٹریا میں ہنر مند کارکنوں کے لیے نئے مواقع، 110 شعبوں کی فہرست جاری

آسٹریا میں ہنر مند کارکنوں کے لیے نئے مواقع، 110 شعبوں کی فہرست جاری

آسٹریا حکومت کی جانب سے  2025 کے لیے ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 110 نئے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی گئی ہے جس کے تحت ہزاروں غیر ملکی کارکنان کی ضرورت ہو گی۔ یہ اقدام عالمی سطح پر افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

آسٹرین وزیرِمحنت مارٹن کوچر کا کہنا ہے کہ آسٹریا میں ہنر مند کارکنوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے جیسا کہ ریڈ وائٹ، ریڈ کارڈ کے لیے درخواستوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مارٹن کوچر کے مطابق 2025 میں منظور شدہ درخواستوں کی تعداد 13,500 تک پہنچ سکتی ہے۔ اس وقت آسٹریا میں ہیلتھ کیئر، ٹرانسپورٹ، انجینئرنگ، تعلیم اور خدمات و تخلیق کے شعبے میں غیر معمولی مواقع موجود ہیں۔

اس کے علاوہ شعبہ صحت میں مڈوائف، نرسیں، ڈائیٹیشنز، شعبہ ٹرانسپورٹ میں ٹرین اور بس ڈرائیور، کنڈکٹرز، شعبہ انجینئرنگ میں مکینیکل اور الیکٹریکل انجینئرز، ڈیٹا پروسیسنگ اسپیشلسٹ، شعبہ تعلیم میں چائلڈ کیئر ورکرز، سوشل ورکرز کے علاوہ سروس اور تخلیقی شعبے میں شیف، بیوٹیشن، فلورسٹ، ہیئر ڈریسرز وغیرہ شامل ہیں۔

آسٹریا میں ہنر مند افراد کی اوسط تنخواہیں درج ذیل ہیں ، انجینئرز کی تنخواہ 50,000 سے 70,000 یورو سالانہ ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز کی 40,000 سے 60,000 یورو سالانہ تک ہے۔ اس کے علاوہ بس اور ٹرین ڈرائیورز 35,000 سے 50,000 یورو سالانہ لے رہے ہیں جبکہ کاسمیٹیشینز و ہیئر ڈریسرز اور شیفز کی تنخواہیں بالترتیب 25,000 سے 35,000 یورو، 30,000 سے 45,000 یورو سالانہ ہیں۔

ریڈ وائٹ، ریڈ کارڈ درخواستوں میں اضافہ:

2024 کے مقابلے میں ریڈ وائٹ، ریڈ کارڈ کے لیے درخواستوں میں 35فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 2025 تک درخواستوں کی تعداد 13,500 تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پیشہ ورانہ اہلیت کی تصدیق:

ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدوار کو اپنی پیشہ ورانہ اہلیت کی تصدیق کرنی ہوگی اور ضروری دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی۔

آسان ویزا پروسس:

ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے آسٹریا کے سفارت خانے کے ذریعے درخواست دینی ہوتی ہے، اور 6 ماہ کے ویزے پر قیام ضروری ہے۔ یہ اقدامات آسٹریا کی امیگریشن پالیسی کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ عالمی ہنر مند افرادی قوت کو آسٹریا میں بہتر مواقع مل سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *