خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ندی نالے اُبل پڑے۔

صوابی اور گردونواح میں کالی آندھی، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے علاقے میں تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش اور ژالہ باری نے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس سے قریبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی پانی نے گزرگاہوں اور زرعی زمینوں کو متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ اور دیگر میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ یا دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً سموگ اور دھند کے باعث حدِ نظر متاثر ہو سکتی ہے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے سڑکوں کی حالت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles