ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن نے سینیٹ میں بھی کامیابی حاصل کرلی

ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن نے سینیٹ میں بھی کامیابی حاصل کرلی

امریکا میں سینیٹ کے الیکشن میں بھی ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن نے ریاستوں اوہائیو اور مغربی ورجینیا میں سینیٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا پاکستان میں بھی کمی متوقع

مجموعی طور پر سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 51 نشستیں حاصل کرلیں جو کہ سابق الیکشن کے مقابلے میں 2 نشستیں زیادہ ہے جبکہ ڈیموکریٹس اب تک 43 نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائی ہے۔

اس سے قبل سینیٹ میں ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی 49 جب کہ کملا ہیرس کی جماعت ڈیموکریٹس کی 51 نشستیں تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں فتح کے لیے 270 الیکٹورل ووٹس درکار تھے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *