شدید دھند اور اسموگ، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند

شدید دھند اور اسموگ، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند

شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹر وے ایم فور مختلف مقامات سے بندکر دی گئی۔

موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی، ترجمان موٹر وے سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیزی رفتاری سے اجتناب کیا جائے اور اگلی گاڑی سے فاصلہ رکھیں۔

editor

Related Articles