ہم جیل جاتے، نواز شریف جدہ چلے جاتے تھے: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا نواز شریف سے شکوہ

ہم جیل جاتے،  نواز شریف جدہ چلے جاتے تھے: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا نواز شریف سے شکوہ

سینئر سیاستدان اور سابق مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این جب بھی زیرِ عتاب آتی اور ہم گرفتار ہو کر جیل جاتے، نواز شریف سیٹلمنٹ سے جدہ چلےجاتے تھے۔

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست کبھی بھی ملک کے سیاستدانوں کے کنٹرول میں نہیں رہی بلکہ کہیں اور سے کنٹرول ہوتی رہی ہے۔ نواز شریف کے حوالےسے انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل این جب بھی زیرِ عتاب آئی اور ہم پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ وابستگی ہونے کے سبب جیل جاتے، نواز شریف کسی نہ کسی طریقے سے سیٹلمنٹ کے زریعے جدہ چلے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہا کرتے کہ میں جیل میں نہیں رہ سکتا۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کئی لاکھ کا مجمع درکار ہے: سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف کسی طور پر بھی پاکستان کی سیاست کا ہیرا نہیں ہے بلکہ وہ محض لوہا ہے اور ہیرے کی قدر و قیمت نہ پا سکا اور لوہے کی قیمت ہی حاصل کر سکا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے ۔ اور جو مقبولیت عمران خان کو حاصل ہے وہ پاکستان میں کسی کو حاصل نہیں رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *