محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اور صبح و رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کے ساتھ سموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد موسم کی شدت برقرار رہے گی۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ، کشمور، خیرپور اور ان کے گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھا سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، منگلہ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور ان کے گرد و نواح میں صبح اور شام کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے کے ساتھ ساتھ شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلاع میں سرد موسم کی شدت برقرار رہے گی۔ پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ان کے گرد و نواح میں بھی صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند پڑنے کی توقع ہے۔
کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔