سابق سب رجسٹرار ملتان خلاف کروڑوں روپے کے ٹیکس غبن کرنے کا سکینڈل سامنے آگیا

سابق سب رجسٹرار ملتان خلاف کروڑوں روپے کے ٹیکس غبن کرنے کا سکینڈل سامنے آگیا

ملتان: سابق رجسٹرار ملتان کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن سکینڈل سامنے آگیا۔

ابتدائی روپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان نے کاروائی کرتے ہوئے سب رجسٹرار شفیق چانڈیہ کے خلاف تحقیقات شروع کرکے مزید انکوائری کیلئے طلب کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سب رجسٹرار شفیق چانڈیہ نے مبینہ طور پر اراضی رجسٹریشن میں جعلی گین ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگیاں کیں۔ جو ادائیگیاں کی گئیں اْن کا ایف بی آر میں ریکارڈ ہی نہیں۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ مبینہ طور پر جعلی گین اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیاہے۔ مزید بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کے خلاف پہلے بھی ایک انکوائری اینٹی کرپشن ملتان میں زیر سماعت ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *