پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سےزیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا

پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سےزیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا

پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سےزیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنمائوں عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، حامد رضا اور ملک احمد خان بچھر کو اڈیالہ جیل پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

پولیس نے انہیں جیل کے باہر سے گرفتار کر نے کے بعد اڈیالہ چوکی منتقل کیا۔ ان میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف شبلی فراز، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ اور ملک احمد خان بچھر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کے دفاتر کو بڑھانے سے شناختی کارڈ کی فیس بڑھانا ہوگی، چیئرمین نادرا

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ جیل کے باہر تعینات تھی اور ان تمام رہنماؤں کو جیل کے اندر منتقل کر دیا گیا۔ گرفتاری کی صورت حال میں عمر ایوب اور ایس ایچ او کے درمیان تلخ کلامی اور مکالمہ بھی پیش آیا۔

جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ زیر حراست رہنمائوں کو اڈیالہ جیل پولیس چوکی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *