پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری پر شیخ وقاص اکرم کا شدید ردعمل آگیا

پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری پر شیخ وقاص اکرم کا شدید ردعمل آگیا

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو اڈیالہ جیل کے باہر حراست میں لینے کے معاملے پر پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ردِعمل آگیا۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق آج عمران خان سے ملاقات شیڈول کے مطابق طے تھی اور اس ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں شبلی فراز، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور اسد قیصر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے کا مقدمہ، زرتاج گل سمیت دس ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام قیادت کو 3 بجے تک جیل کے باہر انتظار کرایا گیا مگر بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ جب پی ٹی آئی کی قیادت واپس جانے کے لیے روانہ ہوئی تو ان سے اچانک انہیں گاڑیوں سے اُتار کر حراست میں لے لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سینٹ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ان کی گاڑیوں سے گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کو بھی حراست میں لیا گیا۔ شیخ وقاص اکرم نے اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فسطائیت ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام گرفتار مرکزی قیادت کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *