ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روکنے کے حوالے سے اہم خبر

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روکنے   کے حوالے سے اہم خبر

کراچی: وفاقی کالونیوں میں ریٹائرڈ ملازمین سے سرکاری مکانات خالی کرانے کے لیے ان کی پینشن روکنے کا معاملہ سامنے آیا۔ جس کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا ایک وفد وفاقی وزیرِ ہاوسنگ سے ملاقات کرے گا اور اس موقع پر اسٹیٹ آفس کراچی اور وفاقی کالونیوں میں موجود مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن روکنے کی کوشش کو معاشی قتل سمجھا جاتا ہے، اور اس اقدام کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر277:93روپے کا ہو گیا

ایم کیو ایم نے واضح کیا کہ اسٹیٹ آفس کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی کو ریٹائرڈ ملازمین کو تنگ کرنے کے عمل کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔ پارٹی کے مطابق، یہ ملازمین طویل عرصے سے کراچی کی وفاقی کالونیوں میں رہائش پذیر ہیں اور ان سے سرکاری مکانات خالی کرانے کے معاملے کو ہر فورم پر اُٹھایا جائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ کسی بھی ریٹائرڈ ملازم یا اس کے اہلخانہ کو بے دخل نہیں ہونے دے گی اور ان کے مسائل کا فوری حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *