کاروباری ہفتے کے دوسرے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 7 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 277 روپے 86سے بڑھ کر 277 روپے 93 پیسے کا ہو گیا ہے ۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز امریکی کرنسی معمولی اضافے سے 277 روپے 86 پیسے پر بند ہوئی تھی ۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 40 پیسے جبکہ قیمت فروخت 278.90 روپےرہی۔
دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو کی قیمت 298.15 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 359.30 روپے ہو گئی ۔اوپن مارکیٹ میں دیگر خلیجی کرنسیوں کی قیمت فروخت سعودی ریال 74.20 روپے اور یو اے ای درہم 76.00 روپے ہے۔ اس طرح کویتی دینار کی قیمت خرید 894.99 روہے اور قیمت فروخت 904.49 رہی ۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے تک پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کی کمی آئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 2593 ڈالر کی قیمت پر دستیاب ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اس رجحان کا پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثر پڑا ہے، جس سے صارفین کو سونا خریدنے میں آسانی ہو رہی ہے۔