اسموگ، پنجاب حکومت کی تین ماہ شادیوں پر پابندی کی تجویز

اسموگ، پنجاب حکومت کی تین ماہ شادیوں پر پابندی کی تجویز

پنجاب حکومت نے نومبرسے جنوری تک شادیوں پر پابندی کی تجویز پیش کردی ہے۔

حکومت نے سموگ کے تدارک کے لیے پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ حکومت نے لانگ ٹرم پلان بنا لیا ہے، اگلے سال لوگوں کوکہیں گے کہ شادیاں اکتوبرمیں کرلیں، نومبر،دسمبر،جنوری میں نہ کریں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت چاہے تو ون ڈش کے ساتھ یہ پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے کہ شادیوں پر تین کے بجائے صرف ایک فنکشن ہوسکے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے نومبر اور دسمبر کے دوران پنجاب،خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔این ڈی ایم اے کی سموگ ایڈوائزری کے مطابق نومبر اوردسمبر کے دوران لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں سموگ میں اضافے کا امکان ہے۔

شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 268تک پہنچ گیا،جو عالمی ادارہ صحت کی ایئر کوالٹی گائیڈ لائن سے 38.7فیصد زائد ہے۔آئی کیو ایئر نے اسلام آباد میں فضائی معیار کو انتہائی مضر صحت قرار دیا ہے جس کے باعث سانس کی بیماریوں سے متاثر افراد کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *