پی ٹی آئی کی قیادت کمپرومائزڈ ہے، رانا ثناء اللہ کا بڑا دعوٰی

پی ٹی آئی کی قیادت کمپرومائزڈ ہے، رانا ثناء اللہ کا بڑا دعوٰی

سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ خان نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی بیشتر قیادت کمپرومائزڈ ہے تاہم انکا کمپرومائزڈ لیول اتنا اونچی سطع کا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی بیشتر قیادت اس وقت کمپرومائزڈ ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ میری انڈراسٹینڈنگ ہے کہ پی ٹی آئی کی بیشتر قیادت کا یہ لیول انتہائی اونچی سطع کا نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت جیل سے جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں یہ اپنے ورکرز کیساتھ زیادتی کر رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی قیادت کے کمپرو مائزڈ ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے جس طرح سے اپنے لاؤ لشکر کیساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کی لیکن وہ ڈی چوک کو ہاتھ لگا کر غائب ہو گے ۔

اس سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے ڈی چوک کو ہاتھ لگانے کی بات کی ہوئی تھئ اور ہاتھ لگا کر وہ ایسے ہی غائب ہو گے۔رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ میری انڈر اسٹینڈنگ ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک کو ہاتھ لگا کر نکلنے پر سمجھوتہ کیا ہوا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہیں نہ کہیں یقین دہانی کروائی ہوئی تھی کہ وہ ڈی چوک کو ہاتھ لگا کر نکل جائیں گے اور وہاں دھرنا نہیں دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت جس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں کہ مر جائیں گے ڈٹ جائیں گے، یہ لوگ ان بیانات سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خود دعوت دے رہے ہیں کہ ان پر انتظامی سختیاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سےاعلان سامنے آیا ہے مرنا ہے یا مر جانا ہے۔

ایسے اعلانات کر کے آپ کیا ثابت کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے پیچھے بانی پی ٹی آئی کی دو سال کی محنت تھی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت  کی جانب سے بیانات جاری ہو رہے ہیں کہ مرنا ہے یا مر جانا ہے اگر ایسا ہی ہے تو اعلان کرنے کی کیاضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *