زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان بتایا جارہا ہے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔