لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف ریکارڈ کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ ٹریفک پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 63 لاکھ کے جرمانے وصول کئے گئے۔
سی ٹی او لاہورکے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف ریکارڈ کارروائیاں کی گئیں۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ وارننگ و آگاہی مہمات ختم ہوگئےہیں اوراب کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطرناک حد تک دھوں چھوڑنے پر 1663 موٹرسائیکلیں کو چالان جبکہ 536 موٹرسائیکلیں بند کیں۔ اسی طرح بغیر حفاظتی اقدامات چلنے والی 119 ٹریکٹر ٹرالیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کردی گئیں۔ آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 314 وہیکلز کو ای چالاننگ جاری کی ہے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر میں 41 اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر 12 ناکے بھی قائم ہیں۔
ڈی ایس پیز شہر کو داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کریک ڈاؤن کا ٹاسک حوالے کردیاگیاہے۔ اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھی چالان ٹکٹس جاری کئے جارہے ہیں۔ اب تک 63 لاکھ روپے کے جرمانے وصول کئے جاچکے ہیں۔