پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پاکستان میں 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 15 دنوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2.5 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 91 پیسے تک اضافہ متوقع ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 5 روپے 90 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

آئل کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ اوگرا کو ارسال کر دی ہے اور یہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق ہوگا۔ اوگرا قیمتوں کی ورکنگ 15 نومبر کو حکومت کو ارسال کرے گا اور وزیر اعظم کی مشاورت سے ان قیمتوں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ان قیمتوں کا نوٹیفکیشن 15 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *