ملک میں کم از کم اجرت 1 ہزار ڈالر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ملک میں کم از کم اجرت 1 ہزار ڈالر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ملک میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالر کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست فہمیدہ نواز ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ حکومت نے کم از کم ماہانہ تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کی ہے جو کہ ملکی معیشت اور شہریوں کی قوت خرید کیلئے ناکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 32 لاکھ سرکاری ملازمین اور تقریباً 8 کروڑ پرائیویٹ ملازمین ہیں، جن کے لیے اجرتوں میں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو بہتر طریقے سے پورا کر سکیں۔

مزید پڑھیں: ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن روکنے کے حوالے سے اہم خبر

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حکومت کے 37 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے نوٹیفکیشن کو معطل کرے اور کم از کم اجرت کو ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ مقرر کرنے کا حکم دے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترمیم کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں محنت کشوں کو مناسب اجرت مل سکے اور ان کی معاشی حالت میں بہتری آئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *