شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں وہ دنیا کے نمبر ون باؤلر بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار باؤلنگ پرفارمنس کے بعد شاہین آفریدی نے تین درجے ترقی کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاکستان کے حارث رؤف کو بھی بڑی کامیابی ملی ہے، انہوں نے 14 درجے ترقی کی اور 27 ویں سے 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان دوسرے، جبکہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے کلدیپ یادیو چوتھے، نمیبیا کے برنارڈ اسٹرین پانچویں، بھارت کے جسپریت بمراہ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے محمد سراج آٹھویں، آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا نویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر ہیں۔
بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، بھارت کے روہت شرما دوسرے، شُبمن گل تیسرے اور ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں۔