سائنسدانوں نے نیا سولر پینل تیار کر لیا

سائنسدانوں نے نیا سولر پینل تیار کر لیا

جاپان کے سائنسدانوں نے ایک نیا لچکدار سولر پینل تیار کیا ہے جو شگاف کے بغیر اعلی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے زیادہ تناؤ اور کھینچے جانے کی حالت میں بھی مؤثر رہ سکتا ہے۔

اس سولر سیل کی تیاری میں (PEDOT:PSS )پر مبنی ایک ہول ٹرانسپورٹ لیئر استعمال کی گئی ہے، جس میں ایک جدید additive شامل کیا گیا ہے۔ یہ نیا additive سولر سیل کی اندرونی سطح میں تناؤ کو مؤثر طریقے سے تقسیم کرتا ہے، جس سے لچکداری میں بہتری آتی ہے۔

ریکن سینٹر فار ایمرجنٹ میٹریل سائنس کے محققین نے یہ سولر سیل (ETL ) کے بغیر تیار کیا ہے اور اس میں (ION E) ایڈیٹیو شامل کیا گیا ہے جو سولر سیل کی لچکداری میں اضافہ کرتا ہے۔ ION E اپنے کرسٹلائن ڈھانچے کو ٹیون کرکے اور مضبوط ہائیڈروجن بانڈنگ کے ذریعے انٹرفیس کی خصوصیات کو بہتر بناتا ہے، جس سے سولر سیل کی لچکداری میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

ٹیم نے Ter-D18 نامی پولیمر ڈونر کی ترکیب پر مبنی ایک سادہ ٹیرپولیمرائزیشن حکمت عملی اپنائی، جسے پھر Y6 جیسے چھوٹے مالیکیولز کے ساتھ ملایا گیا۔ یہ نیا فعال نظام سولر سیل کو نہ صرف زیادہ کارگر بناتا ہے بلکہ اس کی میکانیکی خصوصیات بھی بہتر بناتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *