سپریم کورٹ نے 14 اور 15 نومبر کے لیے آئینی بنچ تشکیل دے دیا

سپریم کورٹ نے 14 اور 15 نومبر کے لیے آئینی بنچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 14 اور 15 نومبر کے لیے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق 14 نومبر کے لیے 18 مقدمات آئینی بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ آئینی بنچ کے لیے پہلا کیس انسانی حقوق سے متعلق 1993 میں دائر کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا۔ یہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق 1993 سے سپریم کورٹ میں زیر التوا آرہا ہے۔ دوسرا کیس ماحولیاتی آلودگی سے متعلق 2003 سے لیاگیاازخود نوٹس ہے۔ تیسرا کیس 2016 سے زیر التوا ماحولیاتی آلودگی کا معاملہ مقرر کیا گیا۔

چوتھا کیس 2012 کا نارکوٹیکس سے متعلق کیس مقرر کیا گیااسی طرح پانچواں اور چھٹا کیس ڈپٹی کمشنر کراچی کی تقرری سے متعلق سماعت کے لیے مقرر کیا گیا۔ ساتواں کیس 2014 میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا نظرثانی معاملہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ کی براہ راست تقرری نظرثانی سماعت کے لیے مقرر کیاہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *