پی آئی اے اور وزارت مذہبی امورکے مابین معاہدہ طے پاگیا

پی آئی اے اور وزارت مذہبی امورکے مابین معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: پی آئی اے حج پروازوں سے متعلق 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرنے کیلئے قومی ایئرلائن
اور وزارت مذہبی امور اور قومی ایئرلائن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق گزشتہ روز وزارت مذہبی امور کے اندر منعقدہ اجلاس میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ ایئر وائس مارشل عامر حیات نے عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی ایئرلائن اور دیگر مقامی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدے بھی جلد مکمل کئے جائیں گے۔

معاہدے کے تحت پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کریگی۔ اسی طرح قومی ایئرلائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *