معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست ایک ایسا صدمہ ہے جو بھارتیوں کو ہمیشہ یاد رہے گا اورتو اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی ایک بار پھر بھارتیوں کی رسوائی کو امر کرنے کے لیے وائرل ہورہی ہیں جو پاکستان کی کامیابی اور دشمن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
پاکستان کی مسلح افواج نے گزشتہ سال پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کو ایسا سبق سکھایا جس کو وہ کبھی بھول نہیں سکتا ، پاک فوج کے ساتھ ساتھ قوم کا جذبہ بھی دیدنی تھا جو اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی اور صرف میدان ہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی ایک الگ ہی جوش نظرآیا ۔
معرکہ حق کی سالگرہ پر پچھلے سال کی ایک اور ویڈیو منظر عام پرآ گئی جس میں ایک پاکستانی کباڑیے کے ہاتھوں لگا بھارتی ڈرون بھی حیران رہ گیا ہوگا ، کباڑیے نے اس ڈرون کا ایسا پوسٹ مارٹم کیا کہ ڈاکٹرز بھی پناہ مانگے لگ جائیں ۔۔
کباڑیہ نے ویڈیو میں پرزہ پرزہ کھول کر تفصیل کے ساتھ عوام کو بتایا کہ جس میں وہ کہتا نظر آرہا ہے کہ دیکھیں جو کراچی ملیر میں ڈرونز گرا تھا , ڈرون کے اندر والے کچھ پارٹس ہیں وہ ہم آپ کو دکھا رہے ہیں یہ دیکھیں یہ ڈرون کے اندر جو میٹر لگا ہوا تھا یہ والا میٹر جو ڈرون کی سپیڈ بتاتا ہے اور یہ دو بم ہیں جو اس کے اندر ڈرون کے اندر تھے اور ان کے اوپر میڈ ان اسرائیل بھی لکھا ہے ۔۔۔ ساتھ ساتھ وہ اندر باہر سارے حصے دکھاتا ہے کیا لائٹس ، کیا انٹینا ، اس کی مہارت کمال کی نظر آتی ہے ، اگربھارتی ڈرون کا ہر حصہ کباڑیے کو پتا ہے تو افواج پاکستان کے انجینیرز کے بارے میں اندازہ خود لگا سکتے ہیں ۔
پاکستانی کباڑیہ نے بھارتی ڈرون کا پوسٹ ماٹم کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
پچھلے سال کی ایک اور ویڈیو منظر عام پرآ گئی پاکستانیوں نے انڈین ڈرون کا پوسٹ مارٹم بھی کر دیا تھا ۔ اگربھارتی ڈرون کا ہر حصہ کباڑیے کو پتا ہے تو افواج پاکستان کے انجینیرز کے بارے اندازہ خود لگا لیں pic.twitter.com/liZiJ6jzAW— Azaad Urdu (@azaad_urdu) May 9, 2026

