شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک کردیئے گئے، میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 6 خوارج زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیاجبکہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں فورسز کو گزشتہ روز دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن 12اور 13نومبر کی درمیانی شب کیا گیا، شدید جھڑپ کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔