پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر طلال چوہدری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز الہی اور دیگر سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف سے پیچھے ہٹ چکےہیں اور پی ٹی آئی کے گزشتہ ہر احتجاج میں پنجاب سے احتجاجی سیاست میں شمولیت کے حوالے سے مکمل خاموشی ہے۔
سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینٹر طلال چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کیوجہ سے پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت اس سے دور ہو چکی ہے اور پنجاب سے پی ٹی آئی کے گزشتہ ہر احتجاج میں شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے۔
پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر بات کرتے ہوئے سینٹر طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہر احتجاج پر کہتے ہیں کہ یہ انکی آخری کال ہے، طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے گزشتہ دو احتجاجوں میں جو پی ٹی آئی کارکنان کیساتھ کیا ہےاب کارکنان بھی ان پر اعتبار نہیں کرتے اور پی ٹی آئی پنجاب کے کارکنان نے خود کو پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست سے دور کر لیا ہےاسی وجہ سے پنجاب سے احتجاجوں میں شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے۔
طلال چوہدری نے واضح کیا کہ آج ماضی کی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہے جو ڈبل گیم کرتی تھی ، آج حکومت اور ادارے ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں۔طلال چوہدری نے واضح کیا کہ آج سے قبل کچھ اداروں کی جانب سے پی ٹی آئی کی سہولت کاری کی جاتی رہی ہے لیکن آج صورتحال بہت مختلف ہے۔
پی ٹی آئی کئ جانب سے 24 نومبر کی احتجاج کال کے حوالے سے سینٹر طلال چوہدری نےکہا کہ یہ احتجاج صرف اور صرف این آر او حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے لیکن اب این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی حکومت میں طاقت کا آپشن آخری ہوتا ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ معاملات گفت و شنید سے حل کر لیئے جائیں۔