ایرانی صدر پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد واپس روانہ ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے رخصت کیا

ایرانی صدر پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد واپس روانہ ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے رخصت کیا

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

ایئرپورٹ پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کو رخصت کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

روانگی سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان کا تصویری البم بھی پیش کیا گیا۔

دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر نے صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فونز اور دیگر شعبوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ہمسایہ ملک ہی نہیں بلکہ ایران کا بھائی اور دوست ملک بھی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے عوام کی منزل ایک ہی ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے۔

Related Articles