وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ بدکلامی واقعے پرپاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے کاروائی کیلئے تیاری مکمل

وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ بدکلامی واقعے پرپاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے کاروائی کیلئے تیاری مکمل

لندن: حکومت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی دینے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کےاعلی حکام نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی۔ خواجہ آصف نے ہائی کمیشن کو تمام واقعے سے آگاہ کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ دھمکی دینے والے شخص کو نہیں جانتے لیکن وہاں پر کیمرے لگے ہوئے تھے شناخت ہوجائے گی۔ وزیردفاع خواجہ آصف لندن پولیس کو واقعہ بارے آج باقاعدہ رپورٹ درج کروائیں گے۔

پاکستان ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں باقاعدہ درخواست تیار کرلی ہے جس کے بعد متعلقہ شخص کو سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے معلوم کرکے اْن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *