اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے یہ نہیں پتہ ٹرمپ کے آنے سے سیاسی تبدیلی ہو سکتی ہے یا نہیں۔
عدالتی کچہری کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئی ایم ایف آئی ٹیم ہوئی ہے، اْن کیساتھ مزاکرات بھی خفیہ ہورہے ہیں اور قومی خزانے کی حالت نہایت مخدوش ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دکاندار، کسان اور عوام خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جاتے ہیں لوگ انکو نازیبا الفاظ سے یاد رکھتے ہیں۔
نوازشریف اکثرکہتے تھے پلے نئیں دھیلا کردی پھرے میلہ میلہ، یہ ان پر لاگو ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب جو چیف جسٹس، انکے وزراء کیساتھ ہوا، بغیر سیکورٹی کے گھوم کے دکھائیں، میں مانو، موجودہ حکمرانوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہوچکی ہے۔
کیونکہ یہ حکومت دھکے سے چلائی جارہی ہے، کسی روز دھکا ناکام ہوگاتو کچھ بھی نہیں رہے گا۔