پشاور: پی ٹی ائی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی چیئرمین کی اڈیالہ جیل میں گفتگو باہر نہیں لائی جارہی کیونکہ 24 نومبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی فائنل کال ہوگی۔
پشاور پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 24 نومبر پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ ہم اسلام آباد صرف ہاتھ لگانے کےلئے نہیں جارہے جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے وہاں سے نہیں جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن اپنا احتجاج کرتے آرہے ہیں لاہور،اسلام اباد میں ہمیں احتجاج کےلئے جگہ نہیں دی گئی جبکہ احتجاج میں ہماری تعداد لاکھوں میں ہوگی، پنجاب میں اس وقت پارٹی عہدیداروں کو سخت مشکلات درپیش ہیں کوئی تشدد نہیں کریگا۔ پی ٹی ائی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک دن میں تین اپوزیشن لیڈر کو اٹھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عوام پارٹی کے سربراہ اس وقت جیل میں بند ہیں جبکہ جو حکمران انسٹال کئے گئے وہ جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران میں نے میانوالی کے بعد پاکستان کی تیسری بڑی لیڈ لی ہے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اس مرتبہ نہیں نکلتے تو اگلے ماہ نکل آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زلمے خلیل زاد جیسےلوگ دوبارہ اہم کردار چاہتے ہیں تو ظاہر ہے پاکستان اہم ہے، ٹرمپ کی زیادہ تر پالیسی چین سے متعلق ہوتی ہے اس لیے پاکستان پرتوجہ زیادہ ہوگی۔