انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچادی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچادی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چمیئنز ٹرافی  دبئی سے اسلام آباد پہنچادی ہے جس کا دو روز بعد ملک بھر کا دورہ ہوگا۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16 نومبر کو سکردو سے چمپئینز ٹرافی کا دورہ شروع ہوجائے گا جو 24 نومبر تک جاری رہے گا۔

چمپیئنز ٹرافی کو سکردو کے بعد کے-ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا، ٹرافی کے دورے میں وہ شہر بھی شامل ہوں گے جہاں چیمپینز ٹرافی کے میچ شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی کا دورہ شروع ہو گا جبکہ  آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی قوم سے بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقا کی اپیل

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے، جس کے مکمل شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اوربھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول تھے۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہٹ دھرمی پر اپنا واضح اور دو ٹوک مؤقف دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *