پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مس کال ثابت ہو گی، اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مس کال ثابت ہو گی، اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ 24 نومبر کی کال مس کال ثابت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 مارچ کو پی ٹی آئی کے الیکشن کا فراڈ ہوا تھا، 10 سال پہلے میں نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے کیس کیا تھا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ اگر ہمارا مغربی ملک ہوتا تو پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ آج جیلوں میں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے جلسوں میں امریکا کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے، یہ کیسے امریکا کی غلامی نامنظور کا نعرہ لگاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری اطلاعات کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر ہائی جیک ہو چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *