مشعال یوسفزئی کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

مشعال یوسفزئی کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی کی جانب سے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ذرائع کے مطابق کل اجلاس بشر یٰ بی بی نے نہیں بلکہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ جیو نیوز نے بشری بی بی کی سیاست میں باضابطہ انٹری بارے پی ٹی آئی ذرائع سے خبر دی، جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روزبشری بی بی نے سیاسی قیادت کو پشاورمیں بلاکرمیٹنگ کی۔

بشری بی بی نے پارٹی رہنماوں کواحتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیے اور 24 نومبراحتجاج کی تیاریوں کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دیں۔

editor

Related Articles