پی ٹی آئی کا احتجاج اس بار بھی بُری طرح ناکام ہوگا : راناثناءاللہ

پی ٹی آئی کا احتجاج اس بار بھی بُری طرح ناکام ہوگا : راناثناءاللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج اس بار بھی بُری طرح ناکام ہو گا، اس کے بعد یہ دوسال اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ کہ اتحادی حکومت میں ناراضی اور گلے شکو ے معمول کی بات ہے، بہرحال ہمارے درمیان ایسےاختلاف نہیں کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے راستےالگ ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاج پاکستان کے عوام کا آئینی حق ہے اور یہ فائنل راؤنڈ ہوگا، علیمہ خان

جس دن بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات ہوگی ان کی خواہش کے مطابق معاملات طے پا جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی تیاریوں کو روکا جانا چاہیے اس بار بھی یہ بری طرح ناکام ہو نگے اور پھر 2 سال تک اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ بدکلامی واقعے پرپاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے کاروائی کیلئے تیاری مکمل

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *