مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارے کار کنان ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کی تاریخ دیں، پوری کوشش کریں گے کارکنوں کیلئے تمام انتظامات کریں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز ٹرینڈ ہیں وہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ احتجاج سےہی مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، لوگ ہم پر بے پناہ اعتماد کرتے ہیں اس لئےہمارے ساتھ احتجاج کے لئے نکلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پر مضبوط ڈینٹ ڈالیں گے تاکہ وہ عوام کا مطالبہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوں ۔مشیر اطلاعات کے پی کےنے مزید کہا کہ ابھی تو ہمارا ہدف ہے کہ 24 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئیں گے۔