آئینی بنچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی

آئینی بنچ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی آئینی بنچ میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکی سندھ حکومت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں آئینی بینچ نے س ماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل سندھ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریگولیرائزیشن کردی گئی ہے۔ یہ مقدمہ 184(3) میں نہیں آتا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ کیوں ریگولرائزیشن، بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ عدالتی حکم پرعملدرآمد تو درخواست گزار نے تسلیم کیا ہے۔

اس پرجسٹس محمد علی مظہرنے استفسار کیا کہ آپ بتائیں سندھ حکومت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے کیا سٹرکچر بنایا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات کو یکجا کرکے سنیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور اے او آر کو نوٹس جاری کردینے کا بھی حکم دیا۔ جس کے بعد آئینی بنچ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *