موٹروے: لاہورتا سیالکوٹ موٹروے کھول دیا گیا

موٹروے: لاہورتا سیالکوٹ موٹروے کھول دیا گیا

لاہور: موٹروے ایم 2 کو حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا۔اسی طرح موٹروےایم 3 کو بھی حد نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دی گیا۔

ترجمان موٹروےپولیس عمران احمد نے بتایا کہ موٹروےایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردیا گیا تھاجبکہ موٹروےایم 3 لاہورسے درخانہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردیا تھا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب چونکہ حد نگاہ میں بہتری کے بعد سے موٹروے ایم 2 اور موٹروےایم 3 کو ٹریفک کے لیےدوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ جونہی حدنگاہ میں بہتری نظر آجاتی ہے تو موٹرویز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *