بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعتراض پر آئی سی سی نے پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے اعتراض کیا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پی سی بی سے کہا ہے کہ ٹور کے دوران ٹرافی جن جن شہروں میں جانی ہے اس کو موڈیفائی کیا جائے۔